اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے نجف کے مراجع تقلید سمیت بحرین کے روحانی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم سے بیرونی جارحیت کے حوالے سے جہاد کا استفتاء کیا ہے جس کے جواب میں شیخ عیسی قاسم نے کہا ہے کہ پرامن جدوجہد کا دور ختم ہوچکا اور اب ملکی سالمیت اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کا وقت آن پہنچا ہے اور ہم اس کے بعد تمام دستیاب وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے دفاع کریں گے۔واضح رہے کہ پہلے سے دینی اور فقہی حکم کے مطابق ملک پر بیرونی جارحیت کی صورت میں ہر مرد و زن پر دفاع واجب ہے جبکہ جہاد سرحدوں پر ہوتا ہے جو عورتوں، بوڑھوں اور مریضوں پر واجب نہیں ہے جبکہ دفاع سب پر واجب ہے اور بحرینی عوام اب یہی کچھ کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110